خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ کرشنا راج نے آج راجیہ سبھا
میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ایوان کو مطلع کیا کہ ملک میں کُل
14 لاکھ منظور شدہ آنگن واڑی مرکز (اے ڈبلیو سی) ہیں، جن میں 31 دسمبر 2016
تک 13.52 لاکھ آنگن واڑی مرکز کام کررہے تھے۔ان چالو اے ڈبلیو سی میں 31 دسمبر 2016 تک 1.52
لاکھ آنگن واڑی مرکزوں میں بیت الخلاء کی سہولیات دستیاب ہیں۔خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے دیہی ترقی کی وزارت اور پنچایتی راج
اداروں کے اشتراک سے اگلے چار برسوں میں ، 2019 تک ایم جی نریگا کے تحت 4
لاکھ آنگن واڑی مرکزوں میں بچوں کے استعمال والے بیت الخلاء تعمیر کرانے
کیلئے ایک ایکشن پلان تیار کیا ہے۔